عمران خان اس سال رہا نہیں ہوں گے: فیصل واوڈا کا بڑا دعویٰ

Senator Faisal Vawda addresses a press conference in Islamabad in this file photo. — Radio Pakistan

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ 10 ماہ سے قبل عمران خان رہا ہوتے نظر نہیں آرہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی سمجھوتہ کرکے بیٹھی ہے، حکومتیں آئیں یا جائیں فرق نہیں پڑتا، اہم صرف پاکستان ہے، جمہوریت بھی اشتہارات میں نظرآتی ہے۔ یہ سب لوگ ڈی ایچ اے میں رہنا پسند کرتے ہیں، اس حمام میں سارے ننگے ہیں، سیاستدان بے ایمان، چور اور ڈکٹیٹروں کی طرح پارٹیاں چلاتے ہیں۔

فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ پوری دنیا میں ریاست سے بڑا کوئی نہیں ہوتا، اسٹیبلشمنٹ کا فوکس عمران خان نہیں پاکستان ہے۔

سیاست دان اندر پاؤں اور باہرگریبان پکڑتے ہیں، آٹھ سے دس مہینے عمران خان جیل سے باہر نظرنہیں آرہے۔ 

 

 

 

جدید تر اس سے پرانی