ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم، تصویر وائرل


 

پاکستان اور بھارت کے دو سپرسٹارز دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی ایک ہاتھ فلم میں آنے کی خبروں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔ اس حوالے سے ایک تصویر بھی کافی وائرل ہورہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ اور دلجیت دوسانجھ کے درمیان ممکنہ اشتراک کی خبروں کے دوران ان کی نئی فلم کا نام بھی سامنے آگیا ہے۔ ہانیہ عامر کی بھارت میں مقبولیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جب کہ دلجیت دوسانجھ پاکستان میں بھی خاصے پسند کیے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں سٹارزاس وقت خبروں کی زینت بنے جب ہانیہ نے دلجیت کے کانسرٹ میں شرکت کی جہاں دلجیت نے ہانیہ کو سٹیج پر بلاکر بھرپور عزت دیتے ہوئے سراہا تھا۔ دونوں کی اس وڈیو نے بھارت اور پاکستان میں دھوم مچادی تھی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ریڈٹ پر مداحوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ ایک میوزک ویڈیو یا فلم کے لیےممکنہ طور پر ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی لوکیشن ٹریک کی اور قیاس آرائیاں کیں کہ وہ ایڈنبرگ، لندن میں اپنے نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ کر رہے ہیں جب کہ دونوں اسٹارز کی ایک ہی مقام سے سوشل میڈیا اسٹوریز بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ نیرو بجوا کی آنے والی پنجابی فلم 'سردار جی 3' کی کاسٹ میں شامل ہو چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ انسٹاگرام پر بھی ہانیہ عامر کی دلجیت دوسانجھ کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی جس میں سردار جی 2 کی کاسٹ کے درمیان ہانیہ عامر بھی کھڑی تھیں۔


رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر مداحوں نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کو ایڈنبرگ میں شوٹنگ کرتے دیکھا گیا ہے اور وہ دلجیت دوسانجھ کے آنے والے گانے کی میوزک ویڈیو کے لیے کام کررہے ہیں۔

  

جدید تر اس سے پرانی