اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اس سال رمضان المبارک میں ایک ایسا انوکھا اور انمول فلکیاتی واقعہ رونما ہونے جارہا ہے جو 33 برسوں میں صرف ایک بار پیش آتا ہے۔
جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں تاریخ اور دنوں کا حساب رکھنے کے لیے صرف 2 کیلنڈرز استعمال کیے جاتے ہیں، ایک شمسی ہے جسے عیسوی کیلنڈر بھی کہا جاتا ہے۔
دوسرا اسلامی کیلنڈر ہے جسے ہجری کیلنڈر کہا جاتا ہے جو چاند کے حساب سے ترتیب دیا جاتا ہے۔
ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے کہ دونوں کیلنڈر ایک وقت میں ایک ہی ساتھ شروع ہوں یعنی شمسی اور قمری مہینے کا آغاز ایک ہی تاریخ سے ہو لیکن ماہرین کے نزدیک اب اس سال ماہِ رمضان میں یہ انمول منظر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔
ماہرین فلکیات کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ واضح امکان ہے کہ ماہ رمضان 2025 کا آغاز یکم مارچ سے ہو گا یعنی ہجری مہینہ رمضان اور شمسی مہینہ مارچ ایک ساتھ شروع ہوں گے۔