سندھ میں 2 ارب روپے سے زائد کی بےضابطگیوں کا انکشاف

Peoples Party (PPP) Co-Chairman, Asif Ali Zardari and PPP Chairman, Bilawal Bhutto Zardari are addressing a press conference, at Zardari House in Islamabad on Tuesday, March 29, 2022. — PPI

 کراچی (آئی آر کے نیوز): صوبہ سندھ میں قیدیوں کے کھانے سمیت دیگر ٹھیکوں میں 2 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق صوبہ سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ انکشاف سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں سامنے آیا جس کی صدارت چیئرمین نثار کھوڑو نے کمیٹی روم میں کی تھی۔

جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ بھر کے جیلوں کی انٹرنل آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کردی۔

اجلاس کے دوران سینٹرل جیل کراچی سمیت دیگر جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا۔

آئی جی جیلز قاضی نظیر احمد نے بتایا کہ قیدیوں کو کھانے کی فراہمی سمیت ادویات فرنیچر اور کپڑوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں 2 ارب 45 کروڑ خرچ کئے گئے، جس کا باضابطہ ٹینڈر جاری کیا گیا تھا۔

تاہم، جیل حکام پی اے سی اور آڈٹ کو قیدیوں کو کھانے کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

پی اے سی نے سیکریٹری داخلہ سندھ کو فنڈز کے غلط استعمال کے معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کہ ہدایت کردی۔

 

جدید تر اس سے پرانی