دبئی (آئی آر کے نیوز): آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میلہ پاکستان اور دبئی میں سجا ہوا ہے، اس حوالے سے دبئی اسٹیڈیم میں شائقین کیلئے انتہائی سخت قواعد و ضوابط جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کرکٹ ایکشن دیکھنے والوں کے لیے قواعدو ضوابط جاری کردیے گئے ہیں بلکہ ان قواعد و ضوابط کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے نزدیک ٹکٹس کاوئنٹر اور عوامی پارکنگ ایریاز میں بلند و بالا پوسٹرز کی صورت میں آویزاں بھی کردیا گیا ہے۔
شائقین کرکٹ کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرکٹ کے میدان کو سیاسی جلسہ گاہ نہ بنائیں، دبئی اسٹیڈیم کے باہر بڑے بڑے بینرز لگا دیے گئے ہیں جن پر واضح الفاظ میں درج ہے۔
بینرز پر شائقین کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سیاسی خیالات، نعرے، پوسٹرز اور بینرز گھر پر چھوڑ آئیں۔
دبئی میں کرکٹ منتظمین کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں کرکٹ سے لطف ہوں اور قواعد کی پابندی کریں۔