آج نوجوان بانی پی ٹی آئی نہیں بلکہ میرے ساتھ ہیں، مریم نواز

 

لاہور (آئی آر کے نیوز): لاہور میں آسان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ 

کہا جارہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں، میرے یونیورسٹی پرواگرمز کے بارے میں کہا گیا کہ وہ تیار شدہ ہوتے ہیں، تنقید کرنے والے میرے ساتھ یونیورسٹیز جاکر دیکھ لیں نوجوان میرے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ کوئی اڈیالہ جیل میں اچھا کھانا کھا رہا ہے تو مجھے اعتراض نہیں، حالات نے کیسا پلٹا کھایا کہ وہ شخص آج اڈیالہ میں بند ہے۔ میں نے نہیں کہا اُسے پکڑو یا چھوڑو بلکہ قانون نے اپنا راستہ خود اپنایا ہوا ہے۔ 


مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ پہلے پاکستان سے لڑ رہے تھے اب آپس میں لڑ رہے ہیں۔ عوام جلاؤ گھیراؤ اور فساد سے تنگ آچکے ہیں، باہر نکلنے اور جلاؤ گھیراؤ کی کالز آئیں تو کوئی نہیں نکلا۔

 

 

 

جدید تر اس سے پرانی