بہت جلد جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے: بیرسٹر سیف

 

 federal government should follow cm gandapur s example barrister saif


پشاور (آئی آر کے نیوز): مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہت جلد جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر نے اپنے حالیہ بیان میں مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام کے مینڈیٹ سے کھیل رہی ہیں، مینڈیٹ کا اصل حقدار قیدی نمبر 804 عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد یہ جعلی حکمران سلاخوں کے پیچھے اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے گورنر نے بلاول زرداری کے وزیراعظم بننے کی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ صدر زرداری کچھ عرصے سے بلاوجہ بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے مشن پر ہیں۔

 

دوسری جانب، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کیخلاف بڑی سیاسی تحریک شروع ہونے کا عندیہ دیدیا۔

شوکت یوسفزئی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان شا اللہ بہت جلد اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بن رہا ہے، عید کے بعد گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم ہی سے حکومت کے خلاف تحریک کا اغاز ہوگا۔ پیپلز پارٹی نون لیگ کی لڑائی سے تو یہ ظاہر ہو رہا ہے کہ عید سے پہلے پہلے یہ حکومت خود ہی ختم ہو جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونے والا ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے کچھ پرفارم نہیں کیا اور ن لیگ پیپلز پارٹی کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف سچ بول رہے ہیں۔ دونوں کے اتحاد نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی