بنی گالہ: عمران خان کی رہائش گاہ کے
قریب خوفناک آگ لگ گئی
اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق وزیراعظم پاکستان عمران
خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں رہائش گاہ کے قریب جھاڑیوں
میں ایک مرتبہ پھر آگ لگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی
جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی، بارہا کالز کے باوجود
اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کوئی نہیں پہنچا۔
دوسری جانب، کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)
کے ترجمان کے مطابق جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں
ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سی ڈی اے کا عملہ آگ
بجھا رہاہے۔
یہاں یہ بھی خیال رہے کہ عمران خان
کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس گزشتہ چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگی ہے۔