معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ سائرہ کی طبعیت بگڑ گئی۔ انہیں ہنگامی طور پر اسپتال میں داخل
کروایا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سائرہ کی طبیعت ناساز تھی جس کے بعد فوری
طور پر انکی سرجری کی گئی ہے اور اب ہسپتال انتطامیہ کے مطابق انکی حالت بہتر ہے۔
سائرہ اور انکے خاندان کہ جانب سے اے آر رحمان کا شکریہ بھی ادا
کیا گیا، سائرہ کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینے اور
انہیں سپورٹ کرنے پر شکر گزار ہیں۔
میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ سائرہ کی ہنگامی سرجری اور صحت کے
بارے میں میڈیا پر اعلان انکی قانونی ٹیم نے کیا تھا۔ جبکہ انسٹاگرام پر بیان
جاری کرتے ہوئے سائرہ نے اپنی قانونی معاون وندانا شاہ سمیت دیگر دوستوں کا
شکریہ بھی ادا کیا۔
یاد رہے کہ اے آر رحمان اور انکی اہلیہ سائرہ کے درمیان شادی کے 29
سال گزرنے کے بعد نومبر 2024 میں علیحدگی ہوگئی تھی جس کا اعلان سائرہ اور اے آر
رحمان نے سوشل میڈیا پر کیا تھا۔