پی ٹی آئی کا پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ

federal government should follow cm gandapur s example barrister saif

پشاور (آئی آر کے نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب کے اشتہاری بجٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب کے غریب عوام کا پیسہ اشتہاروں پر لٹایا جا رہا ہے، یہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے، پنجاب میں کیا مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہو چکی ہے؟ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے اخبارات اشتہارات میں بدل دیے گئے ہیں، اخبار میں اب خبر نہیں اشتہار شائع ہوگا۔ بتایا جائے کتنے پیسے ایک فرد کی تشہیر پر خرچ ہوئے؟ تحقیقات ہونی چاہیے کہ سرکاری پیسہ کیوں لٹایا گیا؟ ذمہ داروں سے یہ پیسہ وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرایا جائے۔

جدید تر اس سے پرانی