اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف قتل کیس کھلنا ہے، جب یہ کیس کھلے گا تو بڑے بڑے لوگ اس میں پھنس جائیں گے، عمران خان کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہونا ہے لیکن یہ پتہ تھا کچھ ہونا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ ارشد شریف کو دوستی میں مارا گیا، وہ جتنا اسٹیبلشمنٹ سے قریب تھے اتنا ہی پی ٹی آئی کے قریب تھے، گٹھ جوڑ ملے گا تو اس میں بہت کچھ ملے گا اور میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں ان کو قتل کیا گیا ہے۔
فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان کو یہ نہیں پتہ تھا کہ ارشد شریف کا قتل ہونا ہے لیکن یہ پتہ تھا کچھ ہونا ہے، پاکستان میں اس کے بعد انہوں نے اس پر پردہ ڈالا ہے، بعد میں جب انہوں نے اعلان کیا کہ مراد سعید لیڈر ہے تو میں نے اسی رات پریس کانفرنس کی کہ اللہ میاں اس کو زندگی دے اور اپنی پناہ میں رکھے۔