فخرزمان کی جگہ کون کھیلے گا؟ فیصلے کے بعد شائقین کرکٹ جھوم اٹھے


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کے پہلے میچ میں انجری کے باعث ان فٹ ہونے کے بعد ایونٹ سے باہر ہونے والے پاکستانی اوپنر فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی انجری کے باعث باہر ہوجانے پر امام الحق کو بطور متبادل پاکستان اسکواڈ میں شمولیت کرنے کہ اجازت دے دی ہے۔ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں وسیم خان، عثمان واہلہ، سارا ایڈگر اور شان پولک شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ اوپننگ بلے باز فخر زمان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے، فخر زمان ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کیلئے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ بھی کیا گیا ہے اور پی سی بی فخر زمان کی جگہ متبادل اوپنر کے لیےمخلتف ناموں پر غور کر رہا ہے۔

میڈیا ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ فخر زمان کی جگہ امام الحق کا چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف فیلڈنگ کے دوران پہلے ہی اوور میں پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ان فٹ ہوگئے تھے۔

فخر زمان کو تکلیف کے باعث میدان سے باہر جانا پڑا تھا، کچھ دیر بعد وہ فیلڈنگ کے لیے واپس آئے تھے تاہم تکلیف کے باعث وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

فخر زمان ابتدائی اوورز میں فیلڈنگ کے دوران گراؤنڈ سے باہر جانے کے باعث آئی سی سی رولز کے تحت نیوزی لینڈ کے خلاف اوپننگ بھی نہیں کر سکے تھے، جس کے باعث بابر اعظم نے سعود شکیل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تھا، بعد ازاں فخر زمان چوتھے نمبر پر کھیلنے آئے تھے تاہم پوری اننگز میں وہ تکلیف میں رہے اور 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ 

جدید تر اس سے پرانی