چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا میچ: بنگلہ دیش نے بھارت کو بڑا ٹارگٹ دیدیا

 tribune


دبئی (آئی آر کے نیوز): آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیدیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کا آغاز نہایتی مایوس کُن رہا، ابتدائی 10 اوورز میں 35 رنز کے نقصان پر 5 وکٹیں گنوادیں تھی، اوپنر سومیا سرکار اور کپتان نجم الحسن شانتو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے جبکہ مہدی حسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ تنزید حسن واحد بیٹر تھے جنہوں نے 25 رنز بنائے تاہم وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے۔

چھٹی وکٹ کیلئے توحید ہردوئے اور ذاکر علی نے 154 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی تاہم ذاکر 68 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ توحید ہردوئے نے بنگلہ دیش کی طرف سے شاندار سنچری اسکور کی۔

 

 

جدید تر اس سے پرانی