آرمی چیف کا برطانیہ کا اہم دورہ، وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن میں اہم ملاقاتیں


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ میں ایک اہم دورے کے سلسلسے میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے وارمنسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف برطانیہ میں بہت سی اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ  آرمی چیف جنر ل سید عاصم منیراس وقت اہم دورے کیلئے برطانیہ موجود ہیں۔ آرمی چیف نے یہ دورہ برطانوی آرمی چیف جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر کیا ہے اور رہاں پر وار منسٹر کے ہمراہ لاک ہل گیریژن کا دورہ بھی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو برٹش آرمی اور ڈیپ ریک اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے مصنوعی ذہانت اور بغیر پائلٹ سسٹمز سمیت جدید ٹیکنالوجیز کا مشاہدہ کیا، آرمی چیف کوبرطانوی فوج کے جدیدیت کے منصوبے، ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ پر بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ دو روز پہلے پہنچے تھے جہاں انہوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں 7 ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کرنی تھی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کانفرنس میں ’ابھرتا ہوا عالمی نظام اور پاکستان کا مستقبل‘ کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پاک برطانیہ عسکری سطح پر مکالمے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے،کانفرنس ہر سال تعاون کو فروغ دینےکے لیےمنعقد کی جاتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں دونوں ممالک کے پالیسی ساز، سول و عسکری قیادت اور تھنک ٹینکس کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔

  

جدید تر اس سے پرانی