قرضوں کا بوجھ پاکستان کیلئے سنگین چیلنج، ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں بھی کمی ہے: آئی ایم ایف

 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پاکستان میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ریزیڈنٹ چیف ماہیر بنجی نے قرضوں کے بوجھ کو پاکستان کی اقتصادیات کیلئے سنگین چیلنج قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ چیف نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادیات کو جن سنگین چیلنجز کا سامنا ہے ان میں سرفہرست قرضوں کا بوجھ ہے جس کی بنیادی وجہ ٹیکس اکٹھا کرنے کی صلاحیت میں کمی اور آمدن پیدا کرنے میں ناکامی ہے۔ ٹیکسوں کا بڑا دباؤ روایتی شعبے پر ہے، رسمی شعبے پر مالی بوجھ کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ کئی مخصوص سیکٹرز قومی خزانے میں اپنا حصہ نہیں ڈال رہے۔

دوسری جانب، بزنس کونسل سے خطاب میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کرلیا ہے۔

 

جدید تر اس سے پرانی