پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر پابندی کو ایک سال مکمل


 

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹویٹر) جسے پاکستان میں تقریباً 45 لاکھ سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں، کو پاکستان میں پابندی کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق "ایکس" کو فروری 2024 میں عام انتخابات کے تقریباً 10 دن بعد نگراں حکومت کے دور میں ہی بلاک کر دیا گیا تھا۔ اس وقت صارفین نے انتخابات میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر دھاندلی کے دعوے ایکس پر شیئر کیے تھے جبکہ راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کی پریس کانفرنس آخری جھٹکا ثابت ہوئی تھی جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور سابق چیف جسٹس پر دھاندلی میں سہولت کاری کا الزام عائد کیا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ پابندی کے باوجود بھی   ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین "ایکس" کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 

اس حوالے سے ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومتی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ یہ سروس جلد بحال ہونے کا امکان نہیں ہے۔

جدید تر اس سے پرانی