وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

PM Shehbaz to chair federal cabinet meeting today

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا اور 4 نئے وزرا کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی اور متحدہ قومی موومنٹ کے مصطفیٰ کمال کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حنیف عباسی کو وزارت ریلوے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو وزارت قومی صحت کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مگسی کو وزارت مواصلات اور مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دی جاسکتی ہے۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت اِس وقت خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے جبکہ ان کے  پاس وزارت وفاقی تعلیم کا بھی قلمدان ہے۔

وزارت وفاقی تعلیم بھی خالد مقبول صدیقی کے پاس ہی رہے گی۔


 

جدید تر اس سے پرانی