پختونخوا حکومت میں شامل رہنماؤں کو پی ٹی آئی کے عہدے چھوڑنے کی ہدایت

Imran khan

پشاور (آئی آر کے نیوز): پختونخوا حکومت میں شامل رہنماؤں کو پی ٹی آئی کے عہدے چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت میں سرکاری عہدوں پر فائز پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو صوبے میں پارٹی کی تنظیم نو کے لیے اپنے عہدوں سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

 سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ یہ فیصلہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پارٹی کی تنظیم نو کے لیے بااختیار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

سلمان اکرم راجا کے مطابق عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور جن لوگوں کو پارٹی سے نکالا گیا ہے، ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پارلیمنٹ میں 26ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کے دوران پارٹی قیادت سے رابطہ نہ رکھنے والوں سے ذاتی طور پر باز پرس کی جائے گی۔

یہاں یہ بھی خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جنید اکبر کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جگہ کے پی میں پارٹی کا صدر بنایا گیا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی