واشنگٹن ( آئی آر کے نیوز ) امریکا کے مختلف حصوں میں شدید بارش، سیلاب اور برفباری کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کینٹکی بارشوں
سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، جہاں بارشوں نے سیلابی صورتحال اختیار کرتے ہوئے 8
افراد کی جان لے لی اور سیکڑوں افراد بے گھرہوگئے۔
بہت سے لوگ سیلابی
صورتحال کی وجہ سے ابھی بھی اپنے گھروں میں محصور ہیں، جس کی وجہ سے تیزی سے رسکیو
کا کام جاری ہے تاکہ ان افراد کو بحافظت وہاں سے نکالا جاسکے۔
شدید بارش اور سیلاب کے باعث 39 ہزار سے زائد صارفین
بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی
طوفان کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق نیویارک میں تیز ہواؤں کا امکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گر سکتا ہے، جو مزید مشکلات کا سبب بن سکتا ہے۔