حکومتی ناکامی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی

 

 بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی کا رجحان اگست 2022 سے جاری ہے — فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں نمایاں کمی دیکھنے کو آئی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 25-2024 کی پہلی ششماہی کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سال بہ سال 1.87 فیصد کمی واقع ہوئی۔

 ڈان اخبار کی رپورٹ میں ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے مطابق مقامی اور عالمی عوامل کی وجہ سے اکتوبر کے علاوہ اگست 2024 کے بعد سے بڑی صنعت کی پیداوار میں منفی رجحان دیکھا گیا ہے۔

سال بہ سال کی بنیاد پر اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.65 فیصد کی گراوٹ آئی جبکہ ستمبر میں 1.92 فیصد کی کمی آئی، تاہم اکتوبر میں اس میں 0.02 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.81 فیصد اور دسمبر میں 3.73 فیصد کمی واقع ہوئی۔

ویجیٹیبل گھی کی پیداوار میں 2.82 فیصد، کوکنگ آئل کی پیداوار میں 0.49 فیصد اور چائے کی پیداوار میں 5.62 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

فرنس آئل کی پیداوار میں 4.18 فیصد، ایل پی جی کی پیداوار میں 8.76 فیصد اور جیٹ فیول آئل کی پیداوار میں 13.89 فیصد کمی ہوئی۔

جدید تر اس سے پرانی