بھارتی سٹار رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص نےآخر زہر کیوں کھالیا کھایا؟

 

بھارتی سٹار رشبھ پنت کی جان بچانے والے شخص نےآخر زہر کیوں کھالیا کھایا؟

رپورٹس کےمطابق رشبھ پنت کی جان بچانے والے لڑکے نے گرل فرینڈ کے ساتھ زہر کھالیا۔



بھارتی میڈیا کے جانب سے رپورٹ کیا گیا ہےکہ نوجوان رجت کمار اور اس کی 21 سالہ گرل فرینڈ منو کیشپ نے خودکشی کی کوشش گھر والوں کی جانب سے رشتے کے انکار کے بعد کی۔

مبینہ طور پروہ گھر والوں کو بارہا اپنے رشتے کیلئے منانے کی کوششیں کرتے رہے مگر گھر والوں کے مسلسل انکار کے بعد انہوں نے تنگ آکر اپنی زندگیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

رجت کمار اورگرل فرینڈ منو کیشپ کے خاندان ذات کے فرق کی وجہ سے ان دونوں کی شادی کیلئے نہیں مان رہے تھے۔ دونوں خاندانوں نے رجت اور منو کی شادیاں کہیں اور طے کی ہوئی تھیں۔ اور ان دوںوں کیلئے اپنے خاندانوں کے یہ فیصلے قابل قبول نہیں تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 9 فروری کو اتر پردیش کے مظفر نگر ضلعے کے گاؤں بوچھا بستی میں دونوں نے اپنی زندگیاں ختم کرنے کی غرض سے زہر کھایا۔ دونوں کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ منو کیشپ کی دوران علاج موت ہوگئی جب کہ رجت کمار کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

منو کیشپ کی موت کے بعد اس کی ماں نے رجت کمارپر یہ الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کی بیٹی کو اغوا کیا اور اسے زہر دیا لیکن فی الحال اس الزام کی کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

یاد رہے کہ 25 سالہ رجت کمار نے سنہ 2022 میں سٹار بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی جان بچائی تھی۔ رجت کمار نے اپنے ایک ساتھی نیشو کمار کے ساتھ مل کر کرکٹر رشبھ پنت کو پیش آنے والے حادثے میں ان کی جان بچائی تھی۔

رشبھ پنت کے ساتھ حادثہ تب پیش آیا تھا جب وہ دہلی سے اتراکھنڈ جا رہے تھے اوران کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکراکر 300 میٹر دور جا کر گری جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔ رجت اور نیشو کمار نے مل کر شیشہ توڑ کر رشبھ کو گاڑی سے باہر نکالا تھا اور طبی امداد کے لیے فوری اسپتال لے گئے تھے۔

جدید تر اس سے پرانی