لاہور (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے لاہور میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران بیرسٹر گوہر نے شاہ محمود قریشی کو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بیرسٹر گوہر نے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دی۔ملاقات میں زین قریشی بھی بیرسٹر گوہر کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی گزشتہ دو روز سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں۔
