کل سے ملک بھر میں گورنر راج کیخلاف جدوجہد کا آغاز کریں: محمود اچکزئی کی ہدایت


 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تمام پارٹیز اور عوام سے کہتے ہیں کہ کل سے ملک بھر میں اپنے اپنے شہروں، علاقوں میں کے پی کے گورنر راج اور ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کا آغاز کریں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اپوزیشن قائدین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا کہ آئین نے گارنٹی دی تھی کہ ملک میں جمہوری نظام ہوگا، ہمارا آئین کہتا ہے پارلیمنٹ طاقت کا سرچشمہ ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس نے کہا کہ متفقہ آئین کو متنازع بنایا جا رہا ہے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے، بلوچستان میں ایمرجنسی لگائیں وہاں حالات زیادہ خراب ہیں۔

جدید تر اس سے پرانی