بندوق کے زور پر مذاکرات کریں گے نہ مانیں گے، جنید اکبر




 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا  کہنا ہے کہ بندوق کے زور پر مذاکرات کریں گے اور نہ مانیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں کوئی زبردستی مذاکرات کے لیے مجبور نہیں کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان جب عمرے پر تھےتو ہماری قیادت سے رابطہ کیا تھا، ان کی خواہش تھی کہ لانگ مارچ کی تاریخ آگے لے کر جائیں، ہمارا لانگ مارچ 27 ستمبر کو تھا ہم خود اسے 4 اکتوبر تک لے کر گئے۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم سے گزشتہ لانگ مارچ میں غلطیاں ہوئیں اب ہم پلاننگ سے آگےبڑھ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کا ساتھی سمجھنا غلط بات ہے، سرحد پار سے دہشت گردی سے نمٹنے کا تعلق وفاقی حکومت سے ہوتا ہے، دہشت گردی کے معاملے پر ہم بات کرنےکو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن ہونا چاہیے، اگر غلطی پر ہیں تو معافی بھی مانگ لیں گے۔جنید اکبر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی کے پاس صوبوں کے معاملات کامینڈیٹ نہیں تھا، صوبے کے معاملات کا مینڈیٹ وزیراعلیٰ کے پاس ہے، صوبے میں ہماری حکومت ہے لیکن ٹرانسفر، پوسٹنگ کوئی اور کرتا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی