اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اپوزیشن اتحاد کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزائی اور علامہ راجہ ناصر عباس سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، حکومتی اقدامات اور اپوزیشن کے جوابی اقدامات کے حوالے سے بات کی گئی۔
