اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس بریفننگ۔۔۔
پاک فوج وفاقی حکومت اور آئین کے ماتحت کام کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کے پی حکومت کے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب۔۔۔ دوسری جانب، ترجمان پاک فوج نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے ایک اور فالس فلیگ آپریشن کا بھاںڈا پھوڑ دیا، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی آرمی پرسنل آصف الیاس کشمیر میں مارا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آصف الیاس کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
پریس بریفنگ میں انہوں ںے بتایا کہ 29 ستمبر کی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کور نے ایک ٹوئٹ کیا جو کہ بھارتی کور کے جوائنٹ سرچ آپریشن سے متعلق تھا، بھارتی کور نے دعویٰ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے اندر آپریشن سے کیا گیا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا، ساڑھے سات گھنٹے بعد بھارتی ملٹری کی جانب سے ایک اور اپ ڈیٹ دی گئی، 30 ستمبر کو دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشت گرد کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد آصف الیاس عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے ہوئی اور دعویٰ کیا گیا کہ دہشت گرد کا تعلق پاکستان سے ہے بھارتی ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلات فراہم کیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے بعد میں جو تفصیلات فراہم کیں اس میں دہشت گرد کا نام آصف الیاس سے جوڑ دیا گیا جب کہ محمد آصف یہاں آپ سب کے سامنے بیٹھا ہے۔ اس موقع پر ترجمان پاک فوج نے محمد آصف کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا جہاں آصف الیاس نے میڈیا کو حقیقت سے آگاہ کیا۔
احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی ملٹری کے بعد بھارتی حکومت نے بھی اس حوالے سے تفصیلات دیں، بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا کہ مارا گیا شخص محمد آصف ایس ایس جی کا حوالدار ہے، محمد آصف کا شناختی کارڈ بھی دکھایا، بھارتی ملٹری اور بھارتی حکومت کے بیانات میں تضاد پایا گیا، کہا گیا آپریشن شیرووالی میں کامیابی ملی جب کہ یہ آپریشن مئی میں شروع ہوا تھا، کیا انہیں چھ ماہ بعد کامیابی ملی؟ فیک آپریشن میں کامیابی کے دعوے کیے گئے،بھارتی حکومت نے کہا آصف فوجی کے کارنامے بہت بڑے ہیں اسے بہت بڑا دہشت گرد بناکر پیش کیا گیا، ایسی خبروں سے اڑی اور پہلگام کی یاد تازہ ہوگئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت کیسا ملک ہے جہاں اس بات پر ابھی نندن کو ایوارڈ ملا کہ اپنا جہاز گرایا، دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے کا مرکز بھارت بن چکا ہے اور اُس نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبیل کر کے رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کشمیری عوام خود دنیا کے سامنے لارہے ہیں، بھارت دہائیوں سے پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے فالس فلیگ آپریشنز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سوال ہے ریٹائرڈ حوالدار محمد آصف سے متعلق بھارت نے فالس فلیگ آپریشن کیوں کیا؟ کہا گیا آپریشن شیرانوالی میں بڑی کامیابی ملی ہے، افغان طالبان رجیم کی دہشت گردی بھی بھارت کا پاکستان مخالف ایک اور چہرہ ہے۔
