اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوان صدر میں ملاقات ہوئی۔ بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور 13 اکتوبرکو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔
