کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شامل ہونے کیلئے بھارت پہنچنے والے یوٹیوبر دھرو راٹھی بھی گرفتار



 نئی دہلی (ویب ڈیسک): بھارت میں طلبا کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف احتجاج جاری ہے جس میں شرکت کیلئے معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی بھی بھارت پہنچے لیکن انہیں گروگرام میں واقع گھر سے آج صبح سویرے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا جبکہ کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ کو بھی جہاز سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف یوٹیوبر دھرو راٹھی بھی جنتر منتر کی جانب مارچ کرنے والے طلباء کا ساتھ دینے کیلئے بھارت پہنچے تھے لیکن انہیں احتجاج میں شامل ہونے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا گیا ، دھرو راٹھی اپنی والدہ کیساتھ گھر میں موجود تھے کہ صبح سویرے 50 سے زائد پولیس اہلکار ان کے گھر کے باہر جمع ہوئے، دروازھ کھٹکھٹایا تو یوٹیوبر کی والدہ نے کھولا ، جیسے ہی دروازہ کھولا گیا تو پولیس اہلکاروں نے اندرداخل ہوتے ہوئے دھرو راٹھی کو حراست میں لے لیا ۔

جدید تر اس سے پرانی