پشاور ہائیکورٹ: خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کیخلاف درخواستوں پر وفاق کو نوٹس جاری

 


پشاور (آئی آر کے نیوز): خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سمات 10 نومبر تک ملتوی کردی۔ صوبے میں ایمرجنسی کے نفاذ اور گورنر راج کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سلمان خان ایڈووکیٹ نے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن پر منگل کو جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فہیم ولی پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔

درخواستوں میں وفاقی و صوبائی حکومت اور دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان نے اپنی درخواست میں جلد سماعت کی استدعا کی تھی۔ تاہم عدالت نے اٹارنی جنرل، وفاق سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

جدید تر اس سے پرانی