تہران (آئی آر کے نیوز): فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایرانی دارالحکومت تہران پہنچ گئے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر خطے میں جاری کشیدگی اور باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے سرکاری دورے پر تہران پہنچ چکے ہیں۔ فیلڈ مارشل اس اہم دورے کے دوران ایران کی اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ دفاعی تعاون، بارڈر مینجمنٹ اور خطے کے مجموعی سکیورٹی معاملات کو مرکزی حیثیت حاصل رہے گی، جو دونوں ممالک کے تعلقات میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
