اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی اراکین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے، میری علی امین، شیخ وقاص اکرم، علی اصغر خان ، سلمان اکرم راجہ سے بات ہوئی ہے، پوری پارٹی متحد ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز متحد ہیں، انہوں نے کبھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ کریں گے، مجھے ان پر فخر ہے، بانی چئیرمین کو ان پر فخر ہے۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ ہمارے وزیراعلی سہیل آفریدی تھے، ہیں اور رہیں گے۔
