اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): حکومت نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی اور نیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی رواں سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، جس سے بجلی صارفین پر 12 ارب 67 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
