پشاور (آئی آر کے نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کا مارچ پُرامن ہوگا اور یہ صرف انصاف مارچ ہوگا، تمام اپوزیشن جماعتوں کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے اس میں نہ تو انتشار ہوگا اور نہ سرکاری وسائل استعمال ہوں گے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبے آزمائشی طور پر نہیں بننے چاہئیں، صوبوں کے حوالے سے جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہیے ایسے اقدامات نہیں ہوں جس سے وفاق کو نقصان پہنچے۔
