پی ٹی آئی 27 ستمبر احتجاج کیس: لارجر بینچ تشکیل، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز، آئی جیز طلب

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج اور لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جبکہ معاملے کی سماعت کے لیے تین رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے گذشتہ سماعت کا تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز (آئی جیز) کو کل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی