اسلام آباد ہائیکورٹ، پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد ہائیکورٹ نے 27 ستمبر 2026 کو پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کیلئے لارجر بینچ تشکیل دیدیا، لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کرینگے جس میں جسٹس اعظم اور جسٹس آصف بھی شامل ہونگے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بینچ 10 ستمبر کوپی ٹی آئی احتجاج سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا ، عدالت نے صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور ایڈووکیٹ جنرلز کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کیا ،عدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی