پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر دھرنے، نیشنل ہائی وے بند

 کراچی (آئی آر کے نیوز): جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی کیخلاف ملک گیر احتجاجی دھرنے شروع ہوگئے، کارکنوں نے نیشنل ہائی وے دھرنا دیکر بند کردی۔

ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پورے ملک میں 510 سڑکیں بند کی جائیں گی، بڑی شاہراہیں بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ کارکنان نے شہر کی مصروف ترین شاہراہ اورنگی اور حب ریور روڈ بند کردی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کے کارکنان نے نیشنل ہائی پر بھی دھرنا دے دیا ہے جس سے ٹریفک معطل ہوگیا۔

لاہور میں قرطبہ چوک اور اسلام آباد میں چھبیس نمبر اسٹاپ پر احتجاج اور دھرنا ہوگا، کوئٹہ میں میاں غنڈی چوک، پشاور میں ٹول پلازہ اور ملتان میں بوسن روڈ پر دھرنا ہوگا۔

جدید تر اس سے پرانی