لاہور (آئی آر کے نیوز): پاکستان کرکٹ بورڈ نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کی کوریج کے دوران لنچ بریک میں عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کا انٹرویو نشر کرنے پر اسکائی اسپورٹس کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرادی۔
دی گارڈین کے مطابق یہ انٹرویو پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے نشر کیا گیا، جن کے بارے میں ان کے بیٹوں نے حکومت کے مبینہ ناروا سلوک اور ان کی قید پر تشویش کا اظہار کیا۔ عمران خان گزشتہ تین سال سے قید میں ہیں اور انہیں مبینہ طور پر تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
قاسم خان نے انٹرویو میں کہا کہ یہ واضح نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور انہیں زیادہ سے زیادہ عرصے تک قید میں رکھ کر ان کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
