اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے نئے صوبوں کی حمایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نئے صوبوں کی ضرورت ہے اور اس کے لیے وسیع اتفاق رائے کی بھی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے صوبوں کے حق میں اسمبلیوں کی دوتہائی اکثریت ہونی چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ شہباز شریف کا بطور وزیراعظم 5 سال پورے کرنا مشکل ہے۔
