خطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عرب

 


اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 تا 8 اگست سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اساہم دورے کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی معاملات پر مشاورت کرنا ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی سعودی عرب جائے گا، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا شامل ہوں گے۔

جدید تر اس سے پرانی