مظفر آباد (آئی آر کے نیوز): وزیراعظم آزاد کشمیر کے دھرنا ختم کرنے کے بیان پر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تین مطالبات پورے ہونے کی صورت میں دھرنے ختم کرنے کی پیشکش کر دی۔ جبری طور پر لاپتا کیے گئے افراد کو رہا کیا جائے۔ عوام کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ 4 اکتوبر 2025ء کے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ ایکشن کمیٹی کے مطابق ان مطالبات پر عملدرآمد کے بعد تمام دھرنے ختم کر دیے جائیں گے۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بصورتِ دیگر شہداء، اسیران، تاجران، ٹرانسپورٹرز، اوورسیز، وکلاء، طلبہ، سیاسی کارکنان اور کشمیری عوام کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
