مظفرآباد (آئی آر کے نیوز): 20 حلقوں میں سے 19 کے مکمل غیر سرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق مسلم ليگ (ن) 14 حلقوں پر جبکہ پیپلزپارٹی 5 حلقوں سے کامیاب ہوئی جبکہ ایک حلقے پر پولنگ خراب موسم کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔ اتوار کو مظفر آباد ڈویژن کی 8 اور مہاجرین کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔
مظفرآباد ڈویژن کے آٹھ حلقوں پر پولنگ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہی جبکہ خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایل اے 28 مظفرآباد 2 لچھراٹ کے متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ملتوی کردی گئی۔
