وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی

 اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): وفاقی حکومت نے دس لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ۔یہ بات وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے بتائی ۔ا نہوں ے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی کہ گندم کی امپورٹ سرکاری شعبے میں ھو گی یا پرائیویٹ سیکٹر کو گندم درامد کرنے کااختیار دیا جائے رانا تنویر حسین نے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی صدارت آمپورٹ کے متعلق آئندہ ھفتے فیصلہ ھو جائے گا وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پنجاب نے آٹھ لاکھ ٹن، سندھ نے سات لاکھ ٹن کے پی کے نے 5 لاکھ ٹن گندم کی ضرورت سے آگاہ کیا ھے۔

جدید تر اس سے پرانی