راولپنڈی (آئی آر کے نیوز): ترجمان خیبر پختونخوا شفیع جان نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے بنائی جانے والی فورس کے لیے 60 ہزار سے زائد ارکان رجسٹرڈ ہوچکے، رہائی فورس سے متعلق جلد بڑی خبر سامنے آئے گی۔
ترجمان خیبرپختونخوا شفیع جان نے کہا کہ تنظیم سازی کے بغیر تحریک آگے نہیں بڑھ سکتی، تمام صوبائی صدور کی ذمہ داری ہے کہ تنظیمیں مکمل کریں، خیبرپختونخوا میں تنظیم سازی کا عمل آخری مراحل میں ہے، آئی ایس ایف، یوتھ، ویمن، مائنارٹی، آئی ڈی ایف اور آئی ایل ایف کی تنظیمیں ضروری ہیں۔
