اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حملے بھارت کرارہا ہے جسے پاکستان کی خوشحالی قبول نہیں، بلوچستان میں 4 روز کے دوران 42 اہلکار اور شہری شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائیوں میں 54 دہشت مارے گئے۔