اسلام آباد (آئی آر کے نیوز): اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے عدالتی آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکالت نامے دستخط کروا کے دینے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل آفس کو ہدایت کی کہ وہ 7 روز میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کرائے۔