لبنان کے جنوبی علاقے کفر تبنیت میں جاری جھڑپوں کے دوران حزب اللہ نے جوابی حملے میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک کو دھماکے سے اُڑا دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ کے حملے میں ٹینک تباہ ہوگیا اور اس میں موجود بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 32 سالہ لیفٹیننٹ کرنل ڈور گیدیلیا بین سیمہون بھی شامل ہیں، جو 401ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 52ویں بٹالین کے کمانڈر تھے
