تحریک انصاف کے دور میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گيا: اسد قیصر کا دعویٰ

 کوئٹہ (آئی آر کے نیوز): سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گيا۔

 اسد قیصر نے کوئٹہ میں پارٹی رہنما جنید اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہاکہ قومی اور بلوچستان اسمبلیوں میں عوامی نمائندگی نہیں ہے، ابھی وقت ہے اناسے ہٹ کر حقیقی نمائندوں کو اسمبلی میں لایا جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، سیاسی آزادی اور لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

جدید تر اس سے پرانی