تہران (آئی آر کے نیوز): ایرانی خبر ایجنسی اور عرب میڈیا کی رپورٹس میں ایران اور امریکا کے درمیان زیر غور 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی مبینہ تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن میں جنگ بندی، پابندیوں میں نرمی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور اقتصادی تعاون سمیت متعدد اہم نکات شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مجوزہ معاہدے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل جنگ بندی کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ امریکا ایران کی خودمختاری کے احترام اور اس کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت کا پابند ہوگا۔
مجوزہ دستاویز میں یہ بھی شامل ہے کہ 30 روز کے اندر بحری ناکہ بندی ختم کی جائے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا جائے تاکہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل معمول پر آسکے۔
