ایران نے معاہدہ قبول نہیں کیا تو پہلے سے زیادہ شدید بمباری کریں گے: ٹرمپ

 


واشنگٹن (آئی آر کے نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے امریکہ کے مجوزہ معاہدے کو قبول نہ کیا تو پہلے سے زیادہ تباہ کن بمباری کی جائے گی۔

سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں امریکی صدر نے لکھا کہ ’فرض کریں کہ اگر ایران معاہدے پرعمل کرنے پر رضامند ہو گیا توامریکی آپریشن کا خاتمہ ہو جائے گا اور آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھل جائے گی۔‘

ساتھ ہی انھوں نے ایران کو دھمکاتے ہوئے لکھا ہے کہ ’تاہم اگر وہ راضی نہ ہوا تو بمباری شروع ہو جائے گی، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس کی سطح اور شدت پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو گی۔

جدید تر اس سے پرانی