اسرائیل نے امارات کو آئرن ڈوم دفاعی سسٹم اوراسے چلانے کیلئے عملہ بھی بھیجا، امریکی سفیر برائے اسرائیل

 


دبئی (آئی آر کے نیوز): غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔

مائیک ہکابی کا کہنا تھا کہ یو اے ای ابراہیمی معاہدوں کا پہلا فریق ہے اور آپ اس کا فائدہ دیکھیں کہ اسرائیل نے انہیں آئرن ڈوم دفاعی سسٹم اوراسے چلانے کے لیے عملہ بھی بھیجا، اسرائیل نے ایران سے جنگ کے دوران آئرن ڈوم دفاعی نظام یو اے ای بھیجا تھا۔

جدید تر اس سے پرانی